کمپنی پروفائل
کمپنی نے پاکستان میں آئی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے فروری 2004 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی کام کرنا شروع کیا۔ بعد میں نومبر2004 کو اس کا نام تبدیل کرکے آئی ٹیلی ویژن نیٹ ورک لمیٹڈ رکھ دیا گیا اور آخر میں 21جنوری 2011کو کمپنی کا نام تبدیل کرکے ہم (HUM) نیٹ ورک لمیٹڈ (HNL)رکھ دیا گیا ۔
کمپنی نے اکتوبر2004میں بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کے طور پر کام کرنے کیلئے ، پاکستان الیکڑانک میڈیا اتھارٹی (PEMRA) سے ’’HUM TV‘‘ کے نام سے 15سال کے لیے اَپ لنکنگ لائسنس حاصل کیا۔ پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے والی پہلی الیکڑانک میڈیا کی کمپنی بنی ، HNLنے جنوری 2005میں براہ راست اپنا پہلا چینل ’’HUM T.V‘‘ کے نام سے چلایا۔ کمپنی نے آرٹ کی دُنیا میں اپنے ذاتی اَپ لنکنگ کے آلات حاصل کرنے کے بعد اپنے ہیڈ آفس کراچی سے اَپ لنکنگ شروع کی۔ کمپنی نے مارچ 2006 میں اَپ لنکنگ کے آلات خریدے اور 23مارچ 2006کو پہلی بار براہ راست نشریات شروع کی ہیڈ آفس کراچی سے اَپ لنکنگ شروع کی۔ کمپنی نے مارچ 2006 میں اَپ لنکنگ کے آلات خریدے اور 23مارچ 2006کو پہلی بار براہ راست نشریات شروع کی۔
جون 2005میں HNLنے اپنے حصص عوام میں پیش کیے اور اگست 2005میں باقاعدہ اسٹاک ایکسچینج میں درج ہوگئی۔
پاکستان میں پہلی بار کسی کمپنی کے بورڈ نے اپنے سرمائے کے حصص 10روپے سے 1 روپے فی شیئر (حصص) کے طور پر پیش کیے جسے 27اکتوبر 2014کو AGMنے منظور کیا۔
ہم (HUM) نیٹ ورک لمیٹڈ نے اپنے میمورنڈم آف ایسو سی ا یشن میں ترمیم کی اور صنعتکاری اور مارکیٹ کو شامل کیا اور دیگر ترامیم کرنے کے بعد میڈیا انڈسٹری سے باہر نکل کر کاروبار کرنا شروع کیا اور اِسے نئی مارکیٹ میں متعارف کروایا اور اب یہ متواتر ترقی کی طرف گامزن ہے۔
کمپنی کا اختیاراور پختہ سرمایہ 1,500 ملین روپے اور اِسی طرح 945 ملین روپے۔
HNL کا سفر عمدہ تفریحی نیٹ ورک ، ٹیلی ویژن کے مندرجہ ذیل برانڈ کے ساتھ جاری ہے۔
- ہم ٹی وی
- ہم مصالحہ
- ہم ستارے
HNL تین ماہانہ میگزینوں کی سرپرستی بھی کرتا ہے۔
گلام (Glam) ۔ جو جدید رجحان اور تعلیم کو اُجاگر کرتا ہے۔ اس کے پڑھنے والے جدید ظہور اور نئی فیشل ایبل دُنیا سے متعارف ہوتے ہیں۔
مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین (Masala TV Food Magzine) ۔ ان لوگوں کے لیے جو کھانے اور کھانے پکانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
نیوز لائن میگزین (News Line Magazine)۔ سماجی، سیاسی میگزین اپنے پڑھنے والوں کو جدید جارحانہ صحافت پیش کرتا ہے۔
مصالحہ ٹی وی نے ایک شیف بُک بھی شروع کی جس میں نامور شیفوں کی کھانا پکانے کی ترکیبیں پیش کی جاتی ہیں۔
برائڈل کوچرویک (Bridal Couture Week) کے طور پر ایک کیٹلاگ متعارف کرائی گئی ہے جس میں جدید ڈیزائنوں کے دُلہنوں کے لباس کا مجموعہ اور مختلف موقعوں پر اُن کے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں۔
اُن کی مضبوط اور مختلف اکائیوں اور اُن کے اپنے لیڈروں کے مختلف سیگمنٹ میں پیش کیے جاتے ہیں ۔ نیٹ ورک کی قیادت کا عزم ہے کہ عوام کو اعلیٰ تفریحی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔