ضابطہ اخلاق

ضابطہ اخلاق

ضابطہ اخلاق

تعارف

یہ ضابطہ اخلاق 1 سے 15 سیکشن تک مشتمل ہے اور ان پر ہر حال میں پابندی کی توقع کی جاتی ہے۔

ہر ڈائریکٹر اور ملازم اس ضابطے پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ ڈائریکٹر/ملازمین کو اگر تشریح یا تجربے پر اعتراض ہو اور وہ سمجھیں کہ قانونی تقاضے پورے نہیں ہورہے تو وہ مسئلہ اپنے سپروائزر یا بورڈ کے سامنے رکھ سکتے ہیں جواگر ضرورت ہو تو اُس پر قانونی مشاورت کریں گے۔

ضابطے پر عمل کرنے کے نتیجے کے اثرات دونوں یعنی ملازمین اور کمپنی پر پڑیں گے۔ کمپنی ایک مناسب ڈسپلن چاہتی ہے جس میں اِس ضابطے پر عمل کرنا اور اس کی خلاف ورزی نہ کرنا بھی شامل ہے۔مزید یہ کہ اِس ضابطے کی خلاف ورزی وفاقی یا صوبائی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی اور کیس کمپنی اور ملازم کے وکلاء اور سیکشن برائے قانون کو بھیجا جائے گا۔

مفادات میں تضاد

کمپنی توقع کرتی ہے کہ تمام ڈائریکٹر حضرات/ملازمین اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت داری ، اور کمپنی کے مفادات کو پیش نظررکھ کر کریں۔ ڈائریکٹرز/ملازمین اپنے عہدے اور معلومات کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہ کریں۔ ایسے مواقعوں کو نظرانداز کریں جن میں اگر ڈائریکٹرز یا ملازمین میں سے کسی کو کسی ایسے عمل کے بدلے جس سے کمپنی کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہو یا اُن کو کوئی کام کرنے کے بدلے ذاتی فائدہ پہنچتا ہو تو وہ فوری طور پر اس کی اطلاع اپنے سپروائزر یا بورڈ کو دیں۔

تحاف اور ضیافت

ملازمین کسی صورت میں بھی کسی باہر کے آدمی سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کمپنی کی طرف سے کوئی قیمتی تحفہ یا قیمتی ضیافت قبول نہیں کر یں گے۔

صرف وہ ملازمین جن کو اجازت دی گئی ہو معمولی تحائف پیش کرسکتے ہیں جو تفریح کی غرض سے کسی سرکاری ملازم کے علاوہ کسی شخص کو دیا جائے اور اُن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے

تحفہ نقد رقم ، بونڈ یا کسی سودے بازی کی وجہ سے طے کردہ رقم کی ضرورت جو بظاہر رشوت ، فائدہ یا دیگر غیرمناسب پیمنٹ لگے وہ عام اور قابل قبول کاروباری عمل کے طور پر بنے۔

اُن کی وجہ سے کسی قانون کی خلاف ورزی اور بنائے گئے طریقے کار کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو۔

جو بعدازاں عوام میں عیاں ہو تو کمپنی اور وصول کنندہ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مثال کے طور پر موجودہ تفریح کے لیے مناسب اخراجات یا ممکنہ کاروباری الحاق یا کسٹمرز کے لیے جن ملازمین کو اس قسم کی تفریح کے لیے تعینات کیا گیا ہو ، جنہوں نے سپروائزر سے پیشگی اجازت لی ہو اور اس کے لیے مناسب خاکہ بنایا گیا ہو۔

کلائنٹ اور سپلائرز کے ساتھ تعلقات

ملازمین خود سرمایہ کاری یا اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کسی کاروباری ادارے کو کوئی فائدہ جو کمپنی کے تعلقات بڑھانے کی غرض سے ہوں، اُن سے گریز کریں۔ یا وہ کوئی اشیاء یا سروسز جو کمپنی کی طرف سے انویسٹ ہوں یا اُس کی دلچسپی کو مؤثر بنانے کے لیے یااُن کے فیصلوں کو موثر بنانے کے لیے جو اُن کی ڈیوٹی کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے کمپنی کی طرف سے دیا جائے۔

سرکاری ملازمین

ملازمین یا ڈائریکٹرز کی سرکاری ملازمین کے ساتھ ڈیلنگ شفاف ہونی چاہئے۔

کسی سرکاری ملازم کے ساتھ ڈیلنگ میں غلطی کی نشاندہی قابل قبول نہ ہوگی۔کسی قسم کی رشوت میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہونا ، پشت پناہی کرنا ، بلواسطہ طریقہ سے مالی معاونت کرنا یا کوئی اس ادائیگی سے حرام سمجھا جائے ، چاہے وہ کمپنی کے کسی بھی مفاد کے لیے ادا کی جائے، قابل قبول نہیں ہوگی۔

کسی سرکاری ملازم کو کمپنی کی طرف سے چاہے کوئی چھوٹے سے چھوٹا تحفہ یا معمولی ضیافت یا فائدہ جو اُس کے غیرقانونی اقدامات کو چھپاتا ہو ، کسی بھی ملازم یا ڈائریکٹر کی طرف سے کوئی تحفہ، ضیافت یا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔

سیاسی شراکت

کسی سیاسی پارٹی ، اُمیدوار یا تحریک کے لیے کمپنی کا فنڈ ، اشیاء یا سروسز کا استعمال منع ہے۔

شراکت جس میں رقم یا کوئی اور قسمت شامل ہوں، جس میں قرضہ ، سروسز ، تفریح ، ٹرپس و دیگر کمپنی کی سہولت یا اثاثے شامل ہوں۔

ذاتی مفاد

ملازمین اور ڈائریکٹرز کمپنی کے ساتھ کام کرنے والوں یا اس کے خواہشمندوں سے کسی قسم کاذاتی فائدہ اُٹھانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

یہاں یہ توقع کی جاتی ہے کہ ملازمین اور ڈائریکٹرز کوئی تحفہ ،رقم، سروسز، فیس، کو اضافی مراعات ، چھٹیوں کا ٹرپ یا جگہ یا کسی سے ذاتی قرضہ (ماسوائے اگر قرضہ، کسی ذاتی شرائط پر ہو) یا کسی کمپنی کی طرف سے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا یا نہ ہی کسی کمپنی سے کاروبار کرنے کے خواہشمند سے یا کمپنی کی الحاق یا کسی مقابلے کی کمپنی سے یا کوئی دوسری الحاق شدہ کمپنی سے

اندرونی معلومات

ملازمین اور ڈائریکٹرز اپنے فائدے کے لیے اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی معلومات عیاں نہیں کریں گے۔

ملازمین اور ڈائریکٹرز اپنے آپ کو اس وقت لاگو سیکوریٹی قوانین کے مرتکب سمجھیں اگر وہ معلومات غلط استعمال کریں اور نہ صرف پبلک کو بتائیں بلکہ دیگر اداروں یا بشمول کمپنی کے اسٹاک کے بارے میں یا کسی دوسری کمپنی کے اسٹاک، کوئی مخصوص مالی معلومات ، حاصل کرنے کی معلومات یا کسی اثاثے کو منتقل کرنا اور ارادہ کرنا یا کسی دوسری کمپنی سے الحاق۔

خفیہ معلومات کا عیاں ہونا

منصوبے ، مصدقہ ریکارڈ ، رپورٹس ، کاغذات ، منصوبے ، طریقہ کار یا جن کو کمپنی یا کسی پارٹی کی طرف سے خفیہ رکھنے کی تلقین کی ہو ، کوئی ملازمین یا ڈائریکٹرز کسی قسم کی خفیہ معلومات کسی صورت میں کسی پر بھی عیاں نہیں کریں گے۔ ڈائریکٹرز، کوئی فرد ، کلائنٹس ، ایجنسیاں ، انویسٹرز اور عوام کو کمپنی کی اُتنی ہی معلومات فراہم کی جائے گی جتنی کمپنی کی سرگرمیوں کے لیے ضروری ہوں۔ کمپنی سرکاری ایجنسیوں کو مکمل اور دُرست معلومات فراہم کرنے اور آئین میں گنجائش کی رُو سے عوام کو معلومات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ تاہم کمپنی مطلوبہ قوانین اور مقابلے کے اثرات کو مدنظررکھتے ہوئے کسی معلومات کو عیاں کرتی ہے یا یہ بات بھی مدنظر رکھے گی کہ کسی معلومات کو عیاں کرنے سے کسی فرد ، کسی کاروباری

ادارے یا ادارے کے حقوق تو پامال نہیں ہورہے۔ ملازمین یا ڈائریکٹرز پر کسی قسم کی خفیہ معلومات پر گفتگو یا خفیہ معلومات کو عیاں کرنے پر پابندی ہے جب تک اس کی اجازت بورڈ آف ڈائریکٹرز نہ دیں۔

ملازمین ڈپارٹمنٹل پالیسی ، طریقے کار کو برقرار رکھنے اور کمپنی کے دستاویزات کے احکامات پر سختی سے عمل کریں گے۔

اجازت اور ٹرانزیکشنز کی ساز بندی اور اثاثوں کو محفوظ رکھنا

کمپنی کی کتابیں اور ریکارڈ ، ٹرانزیکشن اور اثاثے ہمیشہ دُرست ، صاف اور بروقت تیار کیا جائے۔ ملازمین کمپنی کی کتابیں اور ریکارڈ کی دُرستگی کے ذمہ دار ہیں۔

تمام ٹرانزیکشنز کی منظوری اور عمل درآمد ادارے کی مینجمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ہوں گی۔ان کا ریکارڈ بمطابق دُرست مالی اسٹیٹ منٹ جو اکاؤنٹنگ کے اُصولوں کے مطابق ہو اور دیگر لاگو قوانی ن کو پورا کرتی ہو اور اسی طرح اثاثوں کی

اسٹیٹمنٹ اور حساب کو بھی مرتب دیا جائے۔ اثاثوں میں اضافے کی منظوری صرف مینجمنٹ کی منظوری کے مطابق ہو۔

کسی غیرقانونی یا غیرمناسب مقصد کے لیے کمپنی کے فنڈز یا اثاثوں کا استعمال بالکل منع ہے۔ جن افراد کی ذمہ داریوں میں اکاؤنٹنگ اور ریکارڈ مرتب دینا ہے وہ اس ممانیت کو سختی سے لاگو کرنے کو یقینی بنائیں۔ ریکارڈ شدہ اثاثوں کا احتساب ایک خاص وقفے کے بعد اُس کی جانچ پڑتال اور اگر کوئی خلل پایا جائے تو اُس پر فوری ایکشن لیا جائے۔

بلا امتیاز ، آزادانہ کام کا ماحول

کمپنی کی پالیسی آزادانہ ، بلا امتیاز اور حراساں سے پاک کام کا ماحول مہیا کرنا ہے۔ جس سے کسی شخص کو میرٹ اور صلاحیت پر معیاری ملازمت جکا موقع ملے۔

دوڑ ، جنس، رنگ، قوم یا نسلی بنیاد ، مذہب ، ازدواجی حیثیت ، خاندان ، عمر یا معذوری کی وجہ سے امتیازی سلوک کسی قیمت پر قابل قبول نہ ہوگا ۔ ملازمین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جنسی آزادی کے ساتھ بلا ہراساں کام کریں۔

یہ امتیازی سلوک نہیں ہے کہ کسی جائز ملازمت کی ضرورت کے لیے افراد کا چناؤ کیا جائے، جائز ملازمت کی ضروریات کو پُر کرنے کے لیے باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے۔ یہ امتیاز بغیر کسی منظوری کے کیا جائے۔

ماحول کو مؤثر بنانا

کمپنی اور اِس کے ڈائریکٹرز اور ملازمین ماحول کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ سازی کے تمام اہم عنصر کا خیال رکھیں۔

کمپنی ماحول کی حفاظت کا عہد کرتی ہے۔ اپنے ارادے پر عمل کرے گی، کمپنی کی پالیسیاں تمام لاگو سرکاری ضروریات کا خیال رکھے گی۔ ملازمین پر لازم ہے کہ اِسے تمام حالات جن سے ماحول میں زہرپھیلنے کا خطرہ ہو اپنے سپروائزر کو بتائیں۔

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی، غیرارادی ہی کیوں نہہو ، کی سزا دی جاسکتی ہے، اور جس کے نتیجے میں کمپنی کے استغاثہ یا متعلقہ ملازمین یا دونوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کو ماحول کی حفاظت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا نت یجہ ڈسپلنری ایکشن بھی ہوسکتا ہے۔

مقابلہ اور تجارت کا معیار

کمپنی بھرپور اور تخلیقی طریقے سے کاروباری سرگرمیوں میں مقابلہ کرے گی، لیکن مارکیٹ میں یہ عمل منصفانہ اور بااخلاق طریقے سے اور مقابلے اور تجارت کے لاگو قوانین اور ضوابط کے مطابق ہوگا۔

کسی بھی حالات میں کوئی ملازم یا ڈائریکٹر کسی مدمقابل وینڈر، سپلائرز ، کسٹمر یا دیگر پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ یا اجتماعی عمل میں حصہ نہیں لے گا، جس کے نتیجے میں ٹریڈ اور مقابلے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، اور کسی شک و شعبے کی صورت میں ملازمین اور ڈائریکٹرز کا کیس اُن کے اعلیٰ حکام کو بھیجا جائے گا یا کمپنی کے استغاثہ سے مشورہ لیا جائے گا۔


ضابطے کا معیار

اگرچہ اِس ضابطے میں ملازمین اور ڈائریکٹرز کے بہت سے معاملات کی پوری عکاسی نہیں کی گئی لیکن یہ کمپنی کے رویئے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کو ضرور اُجاگر کرتا ہے۔ اور اس پر مکمل غور کیا جائے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ ملازمین اور ڈائریکٹرز ہر حال میں اس کی پابندی کریں گے۔

تقسیم کار

کمپنی کے ہر ڈائریکٹر اور ملازم جس پر ایگزیکٹیو ، انتظامی یا نگرانی کی ذمہ داری ہے یا جو سرکاری ملازمین یا سیاسی پارٹیوں یا اُمیدواروں کے ساتھ کمپنی کی طرف سے ڈیل کرتے ہوں یا جن تک خفیہ معلومات پہنچتی ہوں ، کو اس ضابطے کی ا یک کاپی دی جائے گی ۔ تاکہ ضابطے کو اچھی طرح سے سمجھا جاسکے، اگر کسی ملازم یا ڈائریکٹر کے ذہن میں کسی ذمہ داری یا قانونی سوال ہو تو وہ اپنے نگران یا آڈٹ کمیٹی سے رجوع کرسکتا ہے۔

ہر ملازم کم از کم ایک سال کی مدت ملازمت کے لیے دستخط کرے گا اور اس کو تسلیم کرے گا اور اِسے چیف فینشل آفیسر یا آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین کو بھیجے گا اور اُس کے بعد اُس فرد واحد کے اِسے تسلیم کرنے اور ضرورت کے وقت یاددہانی کے کام آسکے

۔ ہر ڈائریکٹر اس پر دستخط کرے گا اور اس کی شرائط پر عمل کرے گا۔